Tuesday, February 10, 2009

تبدیلی، اوباما کا انحصار ویب پر

امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوباما صدارت کا عہدہ سنبھالنے کی تیاری کے عمل میں ویب کا سہارا لے رہے ہیں۔ اوباما کی ٹیم چینج ڈاٹ گوو(change.gov) نامی ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو تبدیلی کے عمل کے بارے میں رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔


امریکی اس ویب سائٹ کے ذریعے حکومت کو امریکہ کے بارے میں اپنے تصورات سے آگاہ کر سکتے ہیں اور انتظامیہ میں کسی عہدے کے لیے درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

تبدیلی کے عمل کے بارے میں بنائی گئی اس ویب سائٹ پر تیرہ ایسے انتہائی اہم موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا نئے صدر کو فوری طور پر سامنا ہوگا۔

چینج نامی ویب سائٹ کے قیام کو لوگ باراک اوباما کے اس عہد کی تکمیل بھی قرار دے رہے ہیں جس میں انہوں نے حکمرانی کے عمل کو شفاف بنانے کی بات کی تھی۔

چینج پر نئے صدر کی انتظامیہ میں شامل لوگوں کے سوانحی خاکے جاری کیے جائیں گے اور تبدیلی کے عمل میں لیے جانے والے اقدامات کی تفصیل درج ہو گی۔

No comments:

Post a Comment